بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ لبنانی پارلیمنٹ میں حزب اللہ پارلیمانی گروپ کے سینئر رکن حسن فضل اللہ نے آج اپنی تقریر میں جنوبی لبنان پر صہیونی ریاست کے وحشیانہ حملوں کے امتداد پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے، کہا:
- صہیونی دشمن نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 100 سے زائد لبنانیوں کو شہید اور زخمی کر دیا ہے ہیں۔
- صہیونی دشمن میدان جنگ میں شکست کھانے کے بعد لبنان کے عام شہریوں سے بدلہ لے رہا ہے۔
- دشمن جنوبی لبنان پر قابو پانے، مقاومت کو شکست دینے اور اس کی موجودگی کے خاتمے میں ناکامی کا بدلہ عام شہریوں سے لے رہا ہے۔
- صہیونی دشمن عوام کا قتل عام کر رہا ہے اور ان کی آبادیوں کو تباہ کر رہا ہے، اور اس سلسلے میں گذشتہ چند گھنٹوں کے دوران اس کے مجرمانہ اقدامات میں زبردست اضافہ ہؤا ہے۔
- صہیونیوں کی اس درندگی کا سبب یہ ہے کہ 'علی الطاہر' کے علاقے میں میں مقاومت کے مجاہدین نے زبردست کاروائی کرکے غاصب و جارح صہیونی ریاست کے فوجیوں کو بھاری نقصان پہنچایا۔
- مجاہدین نے جارحوں کی پیشقدمی روک دی اور غاصب صہیون خطے پر قبضہ کرنے میں کامیاب نہ ہو سکے۔
- اس رسوا کن شکست کے بعد، صہیونی جارحوں نے لبنانی شہریوں پر بہیمانہ جارحیتوں کا سہارا لیا۔
- صہیونی دشمن کی درندگی کا ایک سبب یہ ہے کہ وہ ایران اور امریکہ کے درمیان معاہدے کو درہم برہم کرنا چاہتا ہے؛ کیونکہ
- ایران اور امریکہ کا یہ معاہدہ غاصبوں کے عزائم کی تکمیل نہیں کرتا اور
- اس معاہدے نے صہیونیوں کو اپنے مقاصد کے حصول میں ناکام بنایا ہے۔
- غاصب صہیونی ریاست ہماری سرزمین "لبنان" پر قبضہ کرنا چاہتی تھی؛ اسی بنا پر،
- مقاومت نے اپنے ملک اور عوام کے دفاع و تحفظ کے لئے اپنے جائز حق کا استعمال کیا اور
- جب دشمن قبضے میں توسیع کا خواہاں ہو تو فطری امر ہے کہ مقاومت اس کا مقابلہ کرے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ